Celiac Help Pakistan

پاکستانی سیلیئک سوسائٹی

تاریخ

پاکستانی سیلیئک سوسائٹی کی بنیاد ۲۰۱۰ میں ڈاکٹر محسن رشید (ایم بی بی ایس ، ایف آر سی پی) اور جناب سلطان یوسف (ایم بی اے) نے رکھی تھی۔ ڈاکٹر رشید ماہر امراض معدہ وجگراطفال اور طبی تعلیم کے پروفیسر ہیں۔

سوسائٹی نے مختلف صحت کے اجلاسوں میں لیکچر دے کر اور کئی شہروں میں سالانہ اجلاس منعقد کر کے پاکستان میں سیلیئک بیماری کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لیے فعال طور پر کام کیا ہے۔ سوسائٹی کے مشن کو آگے بڑھانے میں جناب احسن رشید (ایم ایس سی، ایم بی اے) کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں۔

پاکستانی سیلیئک سوسائٹی کا نشان کس چیز کی نمائندگی کرتا ہے؟

پاکستانی سیلیئک سوسائٹی کا نشان گلوٹین سے پاک خوراک کے خیالیہ کے ساتھ تیار کیا گیا تھا۔

سبز ہلال اور ستارہ پاکستان کی علامت ہیں، کیونکہ یہ قومی پرچم کا حصہ ہیں۔

گندم کی شاخ اناج کی ایک مثال کی نمائندگی کرتی ہے جس میں گلوٹین ہوتی ہے۔

کے نشان کے لیے استعمال ہوتا ہے اوراس کا مطلب ممانعت ہے۔ STOPسرخ لکیر

نشان کے لیے استعمال ہوتا STOP سرخ لکی ہے اوراس کا مطلب ممانعت ہے

خلاصہ: یہ نشان اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ پاکستان میں سیلیئک بیماری والے افراد گلوٹین پر مشتمل خوراک استعمال نہ کریں۔

پاکستان کا پرچم